12 مارچ، 2012، 4:30 PM

کوفی عنان

شام کے صدر سے مذاکرات امید افزا/ مسلح دہشت گرد مذآکرت میں رکاوٹ

شام کے صدر سے مذاکرات امید افزا/ مسلح دہشت گرد مذآکرت میں رکاوٹ

مہر نیوز- 12 مارچ 2012ء: شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے مشترکہ نمائندہ کوفي عنان نے اپنے دورہ شام کو اميد افزا قرار ديتے ہوئے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ مذاکرات کو مثبت اور مفید قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے مشترکہ نمائندہ کوفي عنان نے اپنے دورہ شام کو اميد افزا قرار ديتے ہوئے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ مذاکرات کو مثبت اور مفید قراردیا ہے۔شام کا دورہ مکمل کرنے کے بعد روانگي سے قبل دمشق ايئر پورٹ پر صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے معاملے کے حل کي کوششوں ميں ناکامي کا تصور بھي نہيں کيا جاسکتا. انہوں نےکہا کہ شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے ہیں لیکن مخالف مسلح دہشت گرد مذاکرات میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

News ID 1558488

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha